تازہ ترینخبریںدنیا

غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں ایک ہندوستانی نژاد فوجی بھی شامل

غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی حکومت کی افواج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی اب تک شہید ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں بچوں، عورتوں اور بوڑھے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

دوسری طرف استقامتی تحریک حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کے مجاہدین بھی غاصبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور غاصب فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔ گزشتہ روز کی لڑائی میں استقامتی جاں بازوں نے غزہ پٹی میں کم سے کم 18 غاصب اسرائیلی فوجیوں کو ہلا ک کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یکم نومبر کو غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ایک ہندوستانی نژاد فوجی بھی مارا گیا ہے، اس ہندوستانی نژاد اسرائیلی فوجی کا نام ہلیل سلیمان بتایا جا رہا ہے۔ 20 سالہ ہندوستانی نژاد اسرائیلی فوجی غاصب اسرائیل کے جنوبی شہر ڈیمونہ  Dimonaکا رہنے والا تھا۔ یہ فوجی حماس کے اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہوا ہے۔

ڈیمونہ شہر ویسے تو غاصب اسرائیل کے ایٹمی ری ایکٹر کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ اس شہر کو "منی انڈیا” بھی کہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان سے لائے گئے یہودیوں کی ایک بڑی تعداد یہاں رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button