Uncategorized

پاکستان تیسرا میچ بھی جیت گیا ، بنگلہ دیش کو وائٹ واش

تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ بابر الیون نے میچ جیت کر تیسری فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں چھٹی بار کسی ٹیم کو وائٹ واش کیا ہے۔
ڈھاکہ میں کھیلے گئے آخری ٹی 20میچ میں گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کی جانب سے دیا گیا 125رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
شاہینوں کی جانب سے 125 ہدف کے تعاقب میں اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا، ، کپتان محض 19 رنز پر محمد نعیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے،محمد رضوان 40سکور بناکر پویلین لوٹے جبکہ سرفراز احمد نے 12گیندوں پر صرف 6رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوگئے،حیدر علی سب سے زیادہ 45رنز بناکر پویلین لوٹے ۔ ۔
میچ کے آغاز پر اوپنرز محمد نعیم اور شمیم حسین کریز پر آئے، بنگالی ٹائیگرز کی پہلی وکٹ 7 کے مجموعی سکور پر گری، انہیں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہنواز دھانی نے شکار کیا۔ شمیم حسن میدان مین اترے تو دھواں دھار بیٹنگ کی، 4 چوکوں کی مدد سے انہوں نے 22 رنز بنائے تھے کہ عثمان قادر کی بال پر افتخار احمد کوکیچ دے بیٹھے۔
عفیف حسین نے بھی اپنی ٹیم کو ہائی سکور دینے کی کوشش کی، انہوں نے 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے، ان کا کیچ محمد رضوان نے پکڑا۔ کپتان محمود اللہ 13، نورالحسن 4 اور مہدی حسن 5 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نعیم شیخ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ سے قبل شاہین کپتان بابر اعظم نے کہا کامیابی کا تسلسل قائم رکھنا چاہتے ہیں، ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، عثمان قادر، افتخار احمد اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فخرزمان، شاداب خان، شاہین آفریدی اور شعیب ملک کو پلیئنگ الیون سے آؤٹ کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button