تازہ ترینخبریںپاکستان

افغان باشندوں کی واپسی: الیکٹرانک اشیا، جائیدادیں سستی

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا ہےاور 54 افغان خاندان واپس چلے گئے ہیں جبکہ پشاور، خیبر اور دیگر علاقوں میں افغانیوں نے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔ جبکہ افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہوگیا اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہونا شروع ہو گئے۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button