تازہ ترینخبریںسپورٹس

غلطیوں سے سیکھیں گے، کپتان بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھیں گے اور اگلے میچز میں بہتر پرفارم کریں گے۔

وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پچ ڈبل پیس تھی پہلی اننگز کے مڈل اوورز میں تھوڑا گیند مشکل آرہا تھا لیکن دوسری اننگز میں گیند ٹھیک طریقے سے بلے پر آرہا تھا۔

ان کا کہنا تھا ہم مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے جس سے میچ ہاتھ سے نکلتا چلا گیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ اسامہ میر شروع میں تھوڑا تیز گیند پھینک رہا تھا لیکن پھر اس نے اچھی گیند بازی کی۔

کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگلے میچز میں ہم مزید بہتر طریقے سے میدان میں اتریں گے، اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کےلیے اچھی تیاری کی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا، محمد رضوان کے 103 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے۔

بھارتی حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور پاکستانی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم 5 وکٹوں سے ہار گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button