Uncategorized

جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز اے بی ڈیولیئرز نے مکمل کرکٹ چھوڑ دی

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز اے بی ڈیولیئرز نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی ۔ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے ۔
اے بی ڈیولیئرز نے سال 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔وہ اپنے دورمیں جارح مزاج بلے باز تھے اورانہوں نے کئی ورلڈ ریکارڈ بنائے کئی اہم میچز میں اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں ۔ ڈی ویلیئرز نے 31 گیندوں پر تیز ترین سینچری اور 16 گیندوں پر تیز ترین ففٹی بنائی ہے ۔
اے بی ڈویلیئرز نے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز 217 ناٹ آؤٹ بنائے ۔انہوں نے مسلسل 12 میچوں میں ففٹی بنانے کا ریکارڈقائم کیا جبکہ ون ڈے میچز میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ 16 چھکے مارنے میں ان کا دوسرا نمبر ہے ۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت عزت اور پیاردیا۔ تمام کھلاڑیوں، ٹیموں، کوچز اور فزیوز کا شکرگزار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button