Uncategorized

پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیدیا .
شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ عفیف حسین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مہدی حسن 30، نورالحسن 28، تسکین احمد 8 اور نجم الحسین شنتو 7 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد وسیم جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button