تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزویڈیوز

ویڈیو: میکسیکو کی حکومت نے ’ایلینز‘ کے وجود کی تصدیق کردی

میکسیکو کی حکومت نے زمین پر ایلینز کے وجود کی تصدیق کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری طور پر ہزاروں سال پرانی غیرانسانی مخلوق کی ممیز سے پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔

سائنسدان برادری میں اس انکشاف کے بعد تہلکہ مچ چکا ہے۔

میکسیکو کی حکومت نے ان ممیز پر ریسرچ کے لیے دنیا بھر کے سائنس دانوں کو دعوت بھی دے دی ہے اب تک کی تحقیق کے مطابق ایلینز کے ڈھانچوں کا کسی بھی انسانی دور سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سائنس فکشن فلموں کی کہانیوں میں ہی ایلینز کی موجودگی دکھائی جاتی رہی ہے۔

اس سے قبل خلائی ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں انکشاف کیا تھا کہ کرہ ارض پر بسنے والے انسان ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنے والی پہلی مخلوق نہیں ہیں اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ زمین سے باہر کے سیاروں میں انسانوں جیسی مخلوقات موجود ہیں، یا کبھی نہ کبھی رہی ضرور ہیں۔

یا کرہ ارض کے علاوہ دیگر سیاروں پر انسانوں جیسی دیگر مخلوقات یا ایلینز موجود ہیں ؟ نہ صرف خلائی ماہرین بلکہ عام لوگ کئی عشروں سے اس سوال کے جواب کی تلاش میں ہیں۔

نصف صدی قبل خلائی ماہر فرینک نے ڈریک خلائی مخلوقات کا پتہ چلانے کیلئے جن 7چیزوں کا جاننا ضروری قراردیا تھا، ان میں چند کا پتہ چل گیا ہے۔

یہ پتہ چل گیا کہ ہرسال کتنے سیارے وجود میں آتےہیں اور یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ ان سیاروں میں سے 25فیصد ایسے ہوتے ہیں جو اپنے مدار میں ایسی پوزیشن پر ہوں جہاں زندگی کا وجود ممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ دیگر سیاروں پر انسانوں جیسی کسی مخلوق کی موجودگی کا امکان انتہائی کم ہے اور یہ امکان اس سے بھی کہیں زیادہ کم ہے کہ یہ مخلوق ذہین ہو اس نے انسانوں کی طرح ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ترقی کی ہو تو بھی یہ بات وثوق سے نہیں کی جاسکتی کہ انسان ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنے والی پہلی مخلوق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button