تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزویڈیوز

ویڈیو: بوڑھی ماں بیٹے کی آخری رسومات کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور

بوڑھی ماں کو اپنے بیٹے کی لاش ٹھیلے پر رکھ کر بھیک مانگنی پڑی تاکہ وہ اس کی آخری رسومات کا انتظام کرسکے۔

ریاست اترپردیش میں واقع ضلع میرٹھ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب بوڑھی عورت کو اپنے بیٹے کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق زیرگردش ویڈیو میرٹھ میں واقع تیج گڑھی چوراہے کی ہے جہاں قریب ہی ایک شراب کی دکان بھی واقع ہے۔ وہیں سے کچھ دور نوجوان کی لاش پڑی تھی مگر کسی بھی شخص نے اس طرف توجہ نہیں دی۔

دوپہر کے وقت مرنے والے نوجوان کی ماں اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ وہاں پہنچی اور بیٹے کی لاش دیکھ کر رونے لگی۔ کچھ دیر میں وہاں کافی لوگ جمع ہوگئے لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔

جاں بحق لڑکے کا چھوٹا بھائی کہیں سے ٹھیلا لے آیا اور دونوں نے مل کر لاش کو ٹھیلے پر رکھا اور راستے سے جاتے ہوئے لوگوں سے پیسے مانگتے رہے تاکہ بوڑھی خاتون اپنے بیٹے کی آخری رسومات کی ادائیگی کا انتظام کرسکے۔

بعد ازاں میرٹھ پولیس کی جانب سے بوڑھی عورت کی مدد کی گئی اور اس کے بیٹے کی آخری رسومات کے لیے پیسے جمع کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button