تازہ ترینخبریںپاکستان

پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا شیر چڑیا گھر پہنچ گیا

کراچی (سٹی رپورٹر) شاہراہ فیصل پرتین گھنٹے تک پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا شیر آخرکار کراچی چڑیا گھر کے پنجرے میں پہنچ گیا

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں گذشتہ ماہ یکے بعد دیگرے دو شیروں کی موت کے بعد چڑیا گھرمیں تین شیرنیاں تنہا رہ گئی تھیں چڑیا گھر انتظامیہ نے جواں سال شیر کی خریداری کیلئے فنڈ ز کی ڈیمانڈ بھی کر رکھی تھی کہ اسی اثنائ میں شاہراہ فیصل پر تین گھنٹے تک بادشاہت کا بھرم جتانے والا شیر چڑیا گھر پہنچا دیا گیا شیر کی آمد کے بعد چڑیا گھر میں شیروں کی افزائش میں اضافے کا امکان ہے

شاہراہ فیصل سے چڑیا گھر آنے والے شیر کی عمر تین سال بتائی جاتی ہے اور وہ مکمل طور پر سن بلوغت کو پہنچ چکا ہے چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نو وارد شیر کی تواضع بچھیا کے تازہ گوشت سے کی گئی

تاہم چڑیا گھر کے پنجرے میں شیر رات بھر ڈھارتا رہا وائلڈ لائف کے عملے نے گذشتہ رات شیر کا انتہائی انتظامات میں چڑیا گھر منتقل کیا تھا جہان چڑیا گھر کے ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ کر کے اسے مکمل صحت مند قرار دے دیا

بعد ازاں اسے اٹھارہ سالہ رانی نامی شیرنی کے پنجرے سے متصل خالی پنجرے میں منتقل کیا گیا یہ پنجرہ گذشتہ ماہ ایک شیر کی ہلاکت کے باعث ویران پڑا تھا چڑیا گھر ذرائع کے مطابق نووارد شیر پنجرے میں افسردہ نظر آرہا ہے اسے اس ماحول کو اپنانے کیلئے ایک ماہ کاعرصہ درکار ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button