تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی حکومت کا سکھر بیراج کو ماڈرن بنانے کے لئے اضافی رقم دینے سے انکار

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وفاقی حکومت نے سکھر بیراج کو ماڈرن بنانے گڈو بیراج کی دوبارہ بحالی کے لئے کرنسی کی قدر کم ہونے کے باوجود اضافی رقم دینے سے انکار  کردیا ہے اور حکومت سندھ سے کہا ہے کہ پی سی ون دوبارہ فراہم کی جائے تاکہ رقم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا جاسکے یہ بات وفاقی وزارت آبی وسائل نے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو بھیجی گئی اپنی رپورٹ میں کیا ہے پی سی ون میں ان منصوبوں کے لئے 54 ارب 62 کروڑ 86 لاکھ 80 ہزار روپے خرچ آئی گے محکمہ آبپاشی سندھ رپورٹ پیش کرے کہ کن آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاکہ نظر ثانی کرکے ان آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاسکے آپریشن اور مرمت کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں تاکہ پتہ چل سکے کہ منصوبے کتنے عرصہ تک مضبوط رہیں گے پی سی ون میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس وقت محکمہ آبپاشی کے پاس 73 ارب 80 کروڑ 70 لاکھ روپے دستیاب ہیں اب محکمہ آبپاشی آگاہ کرے کہ کتنی رقم کی اب کمی ہے پی سی ون میں سکھر بیراج کو ماڈرن بنانے کے لئے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت مشترکہ طور پر رقم فراہم کریں گی حکومت سندھ 2 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی وفاقی حکومت اور حکومت سندھ مقامی کرنسی یعنی پاکستانی روپے میں فنڈز فراہم کریں تاکہ منصوبہ پر کام شروع کیا جاسکے محکمہ آبپاشی کو چاہئیے کہ وہ دوبارہ پی سی ون پیش کرے جس میں فنڈز کی کمی اور دیگر معاملات کا ذکر کیا جائے تاکہ وہ وفاقی وزارت آبی وسائل کو مزید کارروائی کے لئے بھیجی جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button