تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزویڈیوز

نایاب زرافہ کی پیدائش، ویڈیو دیکھنے والوں کو یقین نہ آیا

 امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں دنیا کا پہلا نایاب زرافہ پیدا ہوا ہے، دھاریوں کے بغیر بھورے زرافے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے چڑیا گھر میں31 جولائی کو ایک نایاب زرافے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے جسم پر مخصوص نشانات نہیں بلکہ اس زرافے کا رنگ اونٹ کی طرح بھورا ہے۔

امریکی ریاست ٹینیسی کے چڑیا گھر میں موجود زرافہ کا 22 دن کا یہ نایاب بچہ اس وقت چھ فٹ لمبا ہے اور اپنی ماں کی دیکھ بھال میں پرورش پارہا ہے،

اس بچے کی عجیب اور حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ اس کی گردن دیگر زرافوں کی طرح غیر معمولی طور پر لمبی نہیں ہے، ماں اور بچے کی محبت بھری ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔

اس خوبصورت اور نایاب بچے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ملنے والی بھرپور پذیرائی کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بچے کا نام تجویز کریں اور فیس بک پیج پر کچھ ممکنہ نام شیئر کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے اب تک جن چار ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے ان میں کپکی، فیالی، شکیری اور جمیلہ شامل ہیں۔

https://twitter.com/CBSNews/status/1693707040302993843?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1693707040302993843%7Ctwgr%5Ef22f20da8358e139a2b0a3356ba86bc45a190e68%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fbaby-giraffe-camel-like-complexion-brights-zoo-usa%2F

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button