تازہ ترینخبریںپاکستان

پتوکی: رات گے پرانی غلہ منڈی میں اچانک آگ لگ گئی 50 سے زائد کھوکھے جل کر خاکستر

پتوکی (قنبر عباس نقوی سے) رات گے پرانی غلہ منڈی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ لگنے کیوجہ معلوم نہ ہوسکی آگ لگنے سے 50 سے زائد کھوکھے جل گئے ریسیکو 1122 نے بروقت ریسپانس کرکے پوری مارکیٹ کو بچا لیا جبکہ آپریشن میں پتوکی، پھولنگر، اوکاڑہ، مانگا منڈی، چونیاں، قصور سمیت دیگر علاقوں کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرحنسی آفیسر انجئینیر سلطان محمود کی خصوصی ہدایات پر تمام وسائل بروئے کار لائے گے آگ پر قابو پالیا گیا ہے کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود، ڈی ایس پی پتوکی اور اسٹیسن کوآرڈینیٹر وقاص بلال نے کی تاحال نقصان کا تخمینہ نہ لگایا جا سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button