صحتصحت و سائنس

گیلے بالوں میں سونا کتنا نقصان دہ، ماہرین کیا کہتے ہیں?

گرمی کے موسم میں سارے دن کے تھکے ہارے لوگ رات کو سونے سے پہلے نہانا اپنی عادت بنا لیتے ہیں تاکہ انہیں اچھی نیند آئے، لیکن وہ اس بات کی احتیاط نہیں کرتے کہ گیلے بالوں کے ساتھ سونا کتنا نقصان دہ ہے۔

کیا آپ کو علم ہے کہ گیلے بالوں کے ساتھ سونا آپ کے بالوں کی صحت پر کس قدر منفی اثر مرتب کرتا ہے؟ اس حوالے سے  اسکن اینڈ ہیئر ایکسپرٹ ڈاکٹر خرم مشیر نے بتایا کہ جب بال گیلے ہوتے ہیں تو ان کی جڑیں نرم ہوجاتی ہیں اور کروٹیں لینے سے نا کے ٹوٹنے کا بہت زیادہ احتمال ہوتا ہے، اور اگر ایسے میں کمرے کے اندر اے سی بھی چل رہا ہو تو وہ انتہائی نقصان دہ ہے نہ صورف بالوں کیلئے بلکہ اس سے نمونیا یا دیگر بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔

ڈاکٹر خرم مشیر نے کہا کہ گیلے بالوں میں لیٹنے سے خشکی ہو تو مزید بڑھ جاتی ہے اور بالوں میں پیدا ہونے والی بو سے سر میں شدید قسم کی خارش اور جوؤں کی افزائش بہت تیزی ہے ہوتی ہے، اس کے علاوہ احتیاط نہ کرنے سے بال خورہ کی شکایت بھی پیدا ہوسکتی ہے اور گنج پن بھی آسکتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ نہانے کیلئے کھارا پانی استعمال نہ کریں اور بحالت مجبوری اس میں سادہ پانی ملالیں اور ایک بالٹی صرف ایک چٹکی پھٹکری ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرکے اس پانی سے نہائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button