Uncategorized

کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے، ہار گئے تو ہار گئے۔ بابر اعظم

قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے سب کو دکھ ہے کہ ہم نے کہاں غلط کیا اور کہاں اچھا کرنا چاہیے تھا، ہم نے اس سے سیکھنا ہے، کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے، ہار گئے تو ہار گئے۔
اس موقع پر لیجنڈ سپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہاں سیکھنے سے مراد ہے کہ تمہارے درمیان دوستی مزید بڑھے، ایک دوسرے کو سپورٹ کرو، سر اٹھا کے رکھو۔
یہ ویڈیو ٹوئیٹر پر بھی جاری کر دی گئی جس میں بابر اعظم نے اظہار خیال کیا.


انہوں نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ہار سے ہم نے سیکھنا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ ایک شکست کی وجہ سے کوئی نہ نکلے، کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے، رزلٹ ہاتھ میں نہیں ہے، سب کو دکھ ہے لیکن تھوڑی دیر کا۔
انہوں نے کہا کوئی کسی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرے گا۔ ہارنے کا سب کو دکھ ہے، سب کو پتہ ہے غلطی کہاں ہوئی۔ ہمارا یونٹ نہ ٹوٹے، بہت اچھا ماحول رہا، ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button