Uncategorized

تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے. مہوش حیات کا پیغام قومی ٹیم کے نام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد مہوش حیات نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے خصوصی پیغام دے دیا. پاکستان کا سیمی فائنل دیکھنے سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ کئی فنکار بھی دبئی اسٹیڈیم میں موجود تھے، جن میں مہوش حیات کے ساتھ گلوکار عاصم اظہر بھی شامل ہیں۔
مہوش حیات نے انسٹاگرام پر دبئی اسٹیڈیم سے ویڈیو شئیر کی، جس میں ان کے دوست اور بھائی بھی موجود تھے۔ مہوش حیات نے کہا”تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے”.


انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کر کے نہ صرف ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ ہمارے دل بھی جیت لیے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نے لکھا کہ ہم ہمیشہ ان سے پیار کرنے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button