تازہ ترینخبریںپاکستان

شانگلہ میں ریت کے ٹیلے تلے دب کر 8 جاں بحق ہوگئے

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ریت کے ٹیلے تلے دب کر کم از کم 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔

شانگلہ کے علاقے مارتونگ خاص میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران ریت کا ٹیلہ ان پر گر گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں 8 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

مقامی افراد کے مطابق ایک بچہ تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ہیوی مشنیری بھی طلب کرلی گئی۔

حادثے کے فوری بعد دو بچوں کو زندہ حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم معصوم دورانِ علاج دم توڑ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button