Uncategorized

کرکٹ کے مرد آہن آصف علی کو آئی سی سی کا سلیوٹ، پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز مل گیا

کرکٹ میں پاکستان کے لئے مرد آہن کا کردار ادا کرنیوالے آصف علی کی صلاحیتوں کو آئی سی سی نے سلیوٹ کرتے ہوئے پلیئر آف دی منتھ کااعلان کر دیا
نمیبیا کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزے بھی اس نامزدگیوں میں شامل ہیں جن کی بہترین بلے بازی اور باولنگ کی بدولت نمیبیا ورلڈ کپ کے سپر 12 راونڈ میں پہنچی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ ناموں میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، پاکستان کے آصف علی اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل تھے تاہم یہ مقابلہ آصف علی نے جیت لیا ہے ۔
پاکستان کے آصف علی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے جیت دلوائی جس میں انہوں نے 12 گیندوں پر 27 رنز بنا ئے جبکہ اس کے علاوہ افغانستان کے خلاف بھی کامیابی انہوں نے ہی دلوائی، آصف علی نے ایک اوور قبل ہی چار چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ میں کردار بہترین تھا جبکہ انجری کا شکار ہونے سے قبل انہوں نے سپر 12 کے تین میچز کھیلے ، چھ ٹی ٹوینٹی میچز میں شکیب الحسن نے 131 رنز بنائے جبکہ باولنگ کے میدان میں انہوں نے 11 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔شکیب الحسن ٹی ٹویٹی ریکنگ میں اس وقت دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button