Uncategorized

حسن علی کو باہر نہیں کر سکتا وہ ضرورکم بیک کرے گا. بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ انشاءاللہ سیمی فائنل کے ساتھ ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کا فائنل بھی ہم جیتیں گے ، سیمی فائنل میں مستقل مزاجی کو برقرار کھیں گے ۔ میں بحیثیت کپتان حسن علی کو باہر نہیں کر سکتا کیونکہ ایسے وقت میں حسن علی کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے وہ ضرورکم بیک کرے گا ۔گیارہ کے گیارہ کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے ، جیت مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی ملتی ہے ۔
انہوں نے کہا ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شائقین کرکٹ کے شکر گزار ہیں ، ہر حالت میں اچھا پر فارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داریاں معلوم ہیں ، ہر کوئی ایونٹ میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کر رہاہے ۔ ہر میچ میں تھوڑی بہت کمزوریاں نظر آئی ہیں ، کبھی بیٹنگ ، کبھی باولنگ تو کبھی فیلڈنگ میں خامیاں سامنے آئیں .
اچھی بات یہ ہے کہ ان خامیوں کو دور کر رہے ہیں ، بائیو سیکیور ببل میں زندگی مشکل ہے ، دو اڑھائی سال سے ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلی ، کوئی کھلاڑی اگر پریشان ہوتاہے تو مل کر اس کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ، بائی سیکیور ببل میں گروپ ایکٹیوٹی ہوتی رہتی ہے ۔
بابر اعظم نے کہا ورلڈ کپ میں جو کھلاڑی مانگے تھے وہ ملے ہیں جس کے باعث کھل کر فیصلے کیئے ، آٹھ سے دس کھلاڑی وہی ہیں جو چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کا حصہ تھے ، اچھی بات یہ ہے کہ ہر میچ میں نیا کھلاڑی مین آف دی میچ ہوتاہے ، بحیثیت کپتان یہ میرے لیے اچھی بات ہے ، کپتانی کی ذمہ داری لی ہے ، سب نے اعتماد دیاہے اور اس کی وجہ سے فیصلے کرنے میں آسانی ہوتی ہے ، کپتانی سیکھ رہاہوں اور یہ عمل جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button