Uncategorized

بیٹے نے کوچ کی عزت کی مرتبہ پالیا. والد بابر اعظم پر نازاں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے اپنے بیٹے کے سب سے پہلے کوچ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔
سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر انہوں نے بتایا آج میں آپ کو ایسے استاد کا تعارف کرواتا ہوں جس نے سب کچھ بابر کو سکھایالیکن وہ مانتے نہیں ہیں، انڈر 16 سے اب تک بابر کو جب بھی بیٹنگ میں مشکل آتی ہے تو وہ ان کے پاس جاتا ہے۔ بیٹے نے کوچ کی عزت کر کے سب کچھ پایا ہے .
کپتان کے والد نے منصور رانا کے حوالے سے کہا کہ اب تک آپ نے بابر پر محنت کی لیکن اسے ظاہر نہ ہونے دیا، زرعی ترقیاتی بینک پہلا ڈپارٹمنٹ تھا جو آپ نے ہی نے بابر کو دلوایا،


اس کی پہلی سیلری 16 ہزار 800 روپے ملی تھی جو میں زندگی میں کبھی نہیں بھولوں گا اور خدا کی قسم آج تک میری تمام ترکوششوں کے باوجود کھانے کی دعوت بھی قبول نہیں کی
اپنی پوسٹ میں کرکٹر کے والد نے لکھا کہ بابر اپنے والد کے بعد اگر سب زیادہ کسی کی عزت کرتا ہے تو محترم منصور رانا صاحب وہ آپ ہیں، لوگ مجھے اور میرے بیٹے کو رول ماڈل سمجھتے ہیں لیکن ہم دونوں کے رول ماڈل آپ ہیں، اللہ پاک آپ پر اور آپ کے اہل خانہ پر ہمیشہ رحمتوں کی بارش رکھے، آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button