تازہ ترینخبریںپاکستان

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ سے قلمدان واپس لے لیا گیا

بلوچستان حکومت نے اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا تھا اور اس کے باوجود وہاں شرکت پر بلوچستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات نور محمد دمڑ سے محکمے کا قلمدان واپس لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ان سمیت بلوچستان سے این ای سی کا کوئی رکن منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے این ای سی اجلاس میں بطور احتجاج شرکت نہیں کرے گا۔ لیکن اس کے برعکس نور محمد دمڑ نے اس اجلاس میں شرکت کی جس پر وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان فوری طور پرواپس لے لیا۔

ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ این ای سی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی یقین دہانیاں اور وعدے اب تک کیے ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

ان کے مطابق حتیٰ کہ وزیر اعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اعلان کردہ 10 ارب روپے بھی فراہم نہیں کیے گیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button