تازہ ترینخبریںدنیا

ہیکرز نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا جعلی پیغام نشر کر دیا

سوشل میڈیا پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا ایک ویڈیو پیغام زیر گردش ہے ۔ اس ویڈیو پیغام کو لے کر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں ۔

روسی صدر کا چلنے والا جعلی پیغام اب بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں کہا گیا کہ نیٹو اور واشنگٹن کی رضامندی اور حمایت سے مسلح یوکرین کے فوجیوں نے کرسک، بیلگوروڈ اور برائنسک علاقوں پر حملہ کر دیا ہے۔

پیغام میں سنائی دے رہی آواز پوٹن کی آواز سے کافی ملتی جلتی ہے۔ پیغام میں مذکورہ بالا تینوں خطوں میں مارشل لا اور شہریوں کے انخلاء کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

روسی ترجمان نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہیک اور جعلی پیغام تھا جسے اب کنٹرول کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button