تازہ ترینخبریںسیاسیات

پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ گوجرانوالہ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الہٰی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button