تازہ ترینخبریںسیاسیات

جناح ہاوس سے مور چوری کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی جیل میں موت؟ حقیقت کیا ہے؟

یوم سیاہ نو مئی کو جناح ہاوس لاہور سے مور چوری کرکے بھاگنے والے تحریک انصاف کے کارکن کی پولیس تحویل میں موت سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش میں تھیں۔ ان میں دعوی’ کیا جارہا تھا کہ مور چور عبداللہ ولد عزیز الرحمان پولیس تحویل میں قتل کیا جا چکا ہے۔ لیکن ہم اپنے قارئین کو بتائیں کہ یہ افواہیں سراسر بے بنیاد اور پراپیگینڈا پر مبنی ہیں۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جناح ہاؤس سے مور کی چوری میں ملوث ملزم عبداللہ ولد عزیز الرحمان کی ہلاکت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر اور تصویر جھوٹی،من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ملزم کو کیمپ جیل لاہور میں شناختی پریڈ کے لیے عدالتی تحویل میں دیا گیا تھا۔

کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے معاملے کی تصدیق کے مطابق ملزم عبداللہ دیگر تمام قیدیوں کے ساتھ بالکل محفوظ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button