تازہ ترینخبریںدنیا

چین پر امریکی فوج پر خطرناک سائبر حملے کا نیا الزام

مائیکروسوفٹ اور مغربی جاسوس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر سائبر حملہ کیا گیا اور انکی سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق امریکی حکام اور ٹیک جائنٹ مائیکرو سافٹ کی مشترکہ رپورٹ میں یہ الزام عائد کیا گیاہے کہ چینی ہیکروں نے سٹیلدی نامی وائرس کے ذریعے مغربی بحرالکاہل میں گوام نامی جزیرے میں امریکی فوجی اڈوں کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ کے خلاف سب سے بڑی سائبر جاسوسی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ دوسری جانب چین نے اس رپورٹ کو جھوٹ اور سازش کا پلندہ اور مائکروسافٹ کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ حرکت سے تعبیر کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ کو ’ہیکر ایمپائر‘ قرار دیا اور اس رپورٹ کو ’شواہد کی شدید کمی‘ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

یاد رہے کہ اس حملے کا سراغ لگانے میں امریکا سمیت پانچ ملکوں کی انٹیلیجنس کے اتحاد فائیو آئیز نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button