تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تعاون پر پشاور پولیس کا ایس ایچ او گرفتار

پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تعاون پر پشاور پولیس کے ایس ایچ او فواد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایس ایچ او گلبرک فواد خان کی سابق ایم پی اے ملک واجد کی گرفتاری کی بجائے معاونت کا انکشاف ہوا ہے، ایس ایچ او نے پی ٹی آئی رہنما کو ٹریس ہونے سے بچانے کے لیے مشورہ دیا تھا۔

پشاور پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا، اور اس کے خلاف پولیس ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک واجد پر کارکنان کو اکسانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

تاہم، ایس ایچ او فواد خان نے سابق ایم پی اے ملک واجد سے رابطہ کر کے ان کو لوکیشن ٹریس ہونے سے بچانے کے لیے موبائل فون آف کرنے کا مشورہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button