Uncategorized

فکسڈ میچ؟ بھارت کی جیت، افغانستان کی شکست، سوالیہ نشان بن گئی

بھارت کے ہاتھوں افغانستان کی ہار سوالیہ نشان بن گئی .کرکٹ کے شائقین نے میچ کو فکسڈقرار دیدیا.
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں گزشتہ روز بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت کی فتح اور افغانستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باوجود ’مثبت باڈی لینگوئج‘ نے شائقین کرکٹ میں شکوک و شبہات پیدا کر دئیے ہیں جبکہ پاکستان کیخلاف میچ کے بعد اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کو بھی اس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
جب یہ میچ جاری تھا تو اس دوران ہی سوشل میڈیا پر میچ فکس ہونے سے متعلق ’ہیش ٹیگز‘ ٹرینڈ کرنے لگے اور میچ فکسنگ کو ثابت کرنے کیلئے حیران کن حد تک دلچسپ اور حقیقت کے قریب دلائل بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔ بھارت کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف بری طرح شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے اپنے تینوں میچز میں بڑی فتوحات درکار تھیں اور اس کا پہلا ٹاکرا افغانستان کیساتھ تھا۔
بہتر رن ریٹ کے حصول کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے اس میچ میں 63 رنز کی فتح ضروری تھی مگر عجب اتفاق ہے کہ بھارت نے یہ میچ 66 رنز سے جیت لیا جس کے بعد شائقین کرکٹ کے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو گیا جنہوں نے میچ کے دوران افغان کھلاڑیوں کی لی گئیں مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ دلائل پیش کئے
ٹاس کے وقت لی گئی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغان کپتان محمد نبی کے ٹاس جیتنے پر ویرات کوہلی نے انہیں بتایا کہ ’پہلے باؤلنگ کرو۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button