Uncategorized

بھارت کو میری ضرورت، رئٹائرڈ یووراج سنگھ کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان

یووراج سنگھ اپنی دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں خاصی شہرت رکھتے ہیں انہوں نے ٹی 20 مقابلے میں انگلش باؤلر براڈ کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگا نے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا

بھارت کی مخدوش حالت دیکھتے ہوئے بھارتی رئٹائرڈ کرکٹر کو جوش آگیا .بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز یووراج سنگھ نے ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سٹار کرکٹر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں انہوں نے لکھا کہ خدا آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرتا ہے! عوام کی پرزور فرمائش پر اگلے سال فروری میں کھیل کے میدان میں نظر آؤں گا ۔
یووراج سنگھ نے کہا یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، بھارت کی اسی طرح حمایت کرتے رہیں، ایک حقیقی مداح مشکل وقت میں ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے۔
یووراج سنگھ اپنی دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں خاصی شہرت رکھتے ہیں انہوں نے ٹی 20 مقابلے میں انگلش باؤلر براڈ کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگا نے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا ۔
یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے بعد یووراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button