تازہ ترینخبریںسیاسیات

مقننہ اور عدلیہ ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہیں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مقننہ اور عدلیہ ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں نہ سوات نہ بلوچستان کے مسئلے پر بحث ہورہی ہے، سینکڑوں کی تعداد میں ہمارے بھائی شہید ہوئے اس پر بحث نہیں ہوئی۔

سراج الحق عام پاکستانیوں کے مسئلے پر ارکان بحث نہیں کررہے، لاہور میں نان کی قیمت 30 روپے تک پہنچ گئی یہ غریب کا مسئلہ ہے اس پر بحث نہی ہورہی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نہ سپریم کورٹ میں کسی نے ازخود نوٹس لے کر غریبوں کی بات کی، آئین بھی ایک تختہ مشق ہے ہر کوئی مرضی کی تشریح کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک آئینی، سیاسی، معاشی اور اخلاقی بحران میں مبتلا ہے، روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے پر عدم اعتماد ہے، ملک میں توجہ عوام کی بجائے اور موضوعات پر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button