تازہ ترینخبریںدنیا

ہفتے کو عید منانے کا اعلان کر دیا گیا

آسٹریلیا نے 22 اپریل بہ روز ہفتے کو عیدالفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ماہر فلکیات کی جانب سے جمعہ کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کے بعد آسٹریلین فتوٰی کونسل نے ہفتے کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

فلکیتاتی حسابات کی روشنی میں شوال کا چاند دیکھنے سے قاصر ہونے کے امکانات پر عید کے دنوں اعلان کیا گیا۔

بین الاقوامی فلکیات مرکز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آسٹریلین فتوٰی کونسل کا بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جمعہ کو رمضان المبارک کا مہینہ مکمل ہوجائے گا اور ہفتے کو عید کا پہلا دن ہو گا۔

آسٹریلیا پہلا ملک ہے جس نے باضابطہ طور پر ہفتے کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ جمعرات 20 اپریل 29 رمضان المبارک کو چاند سورج غروب ہونے کے 24 منٹ بعد تک مکہ مکرمہ کے آسمان پر دیکھا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’فلکیاتی حساب سے سعودی عرب میں عید الفطر جمعے کے روز ہونے کا قوی امکان ہے۔‘

ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سورج مکہ مکرمہ مین چھ بجکر بیالیس منٹ پر غروب ہوگا اس وقت چاند چار ڈگری کی بلندی پر موجود ہوگا اور 0.2 فیصد تک روشن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سورج غروب ہونے کے 24 منٹ بعد یعنی 7 بجکر 6 منٹ پر چاند چھپ جائے گا۔

فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے کہا کہ ’29 رمضان کو چاند عام آنکھ یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے نہیں دیکھا جاسکے گا۔ سی سی ڈی کیمرے کی مدد سے چاند کی رویت ممکن ہوگی‘۔

ابو زاہرہ نے کہا کہ’ جمعہ 21 اپریل کو مکہ مکرمہ میں سورج 6 بجکر 43 منٹ پر غروب ہوگا۔چاند اس وقت سولہ ڈگری کی بلندی پر موجود ہوگا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button