تازہ ترینخبریںپاکستان

تنویر الیاس کی اپیل مسترد، سپریم کورٹ کا ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے وکلا کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت ملنے والی سزا کی معطلی و حکم امتناہی کی درخواست اس خطے کی سپریم کورٹ نے خارج کردی ہے۔

آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

آج آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم سرادر تنویر الیاس خان کی نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ کے فل بیچ نے اس اپیل کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم ،جسٹس رضاعلی خاں ،جسٹس خواجہ نسیم شامل ہیں۔

سردار تنویر الیاس کی جانب سے لیگل ٹیم کی قیادت ایڈوکیٹ رازق خان کر رہے ہیں۔

ادھر آزاد کشمیر کے سپیکر چوہدری انوارلحق نے اس خطے کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کے روز طلب کر لیا ہے۔

اجلاس دن گیارہ بجے منعقد ہوگا۔

قانون ساز اسمبلی کی جانب سے جاری ہونے والے حکم کے مطابق اجلاس سے ْعبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 26 و قواعد انضباط کار قانون ساز اسمبلی کے قاعدے 32 کے تحت اس خطے کے صدر بیرسٹر سطان محمود چوہدری خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button