تازہ ترینخبریںپاکستان

آئین کیخلاف کھلی بغاوت ہورہی ہے، سردار لطیف کھوسہ

سینئر قانون دان سردارلطیف کھوسہ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت چیف جسٹس سمیت تین ججزکیخلاف ریفرنس بھی لائی گی اور انہیں کام سے بھی روکنے کی کوشش کرینگے۔

سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ یکم مارچ کوآچکاتھا،اب کوئی نیا فیصلہ نہیں آیا،عدالتی فیصلےکےباوجود الیکشن کمیشن نے تاریخ تبدیلی کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ تبدیلی کااختیارآئین نہیں دیتا،آئین میں واضح لکھا ہے کہ اسمبلی تحلیل کےبعد نوے دن میں الیکشن ہونگے،ضیاالحق نےنوے دن میں الیکشن کرانےکاکہہ کر11سال الیکشن نہیں کرائےتھے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس حکومت کی الیکشن کرانےکی نیت ہی نہیں ہے جبکہ سپریم کورٹ نےحلف اٹھارکھا ہےکہ آئین کا تحفظ کریں گے،سپریم کورٹ آئین سےمتجاوزتاریخ دیتی ہےتو کل کوئی بھی فائدہ اٹھائےگا،کل کو کوئی بھی بارشوں،دھماکوں کابہانہ بناکرالیکشن ملتوی کراتارہےگا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ آئین کیخلاف کھلی بغاوت ہورہی ہے،یہ لوگ چیف جسٹس سمیت تین ججزکوکام سےروکنےکی کوشش کرینگے اور ان کے خلاف ریفرنس بھی لائیں گے

سپریم کورٹ میں ہوئے آج کے واقعے پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےرجسٹرارسپریم کورٹ کیخلاف حکومت کوخط لکھا اور انہیں منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا،حکومت نے مطالبہ من وعن مانااوررجسٹرارسپریم کورٹ کوہٹادیا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کیس میں پانچ رکنی بینچ نےکہاتھا کہ بینچ بناناچیف جسٹس کااختیارہے جبکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےالگ فیصلہ جاری کیا،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں بینچ کافیصلہ دو ایک سےآیا۔

دوسری جانب سےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ پانچ رکنی بینچ کےفیصلےکومسترد کررہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button