تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کی 3 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ ،پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس کے مقدمے میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کی جانب سے 3 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عمران خان 11 بجے تک پیش ہوں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔

انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج عبہر گل نے کہا کہ جو عدالت میں آئے گا اسے ریلیف ملے گا، عمران خان کے ضمانتی مچلکے بھی جمع نہیں ہوئے ، عدالت

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیتے ہیں۔

عدالت نے سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل عمران خان کی جانب سے 3 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، سیکیورٹی خطرات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button