تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت نے پٹرول پر سبسڈی بارے کوئی مشاورت نہیں کی:آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے پٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق سکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔

ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف سٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے جس میں اس سکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، سکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہو کر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نظر 800 سے کم گاڑی والوں کے لیے پیٹرول سے متعلق اسکیم لانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button