تازہ ترینخبریںصحت

ایچ آئی وی سے متاثر ہر بچے کو 45 ہزار دینے کی سفارش

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

سندھ ایڈز کنٹرول حکام کے مطابق لاڑکانہ میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کو امداد سندھ انڈوومنٹ فنڈ کے منافع سے دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ ہر بچے کی ماں کو 45 ہزار روپے دیے جائیں گے، متاثرہ بچوں کے لیے رقم مارچ کے مہینے میں دی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی امداد چار گنا کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امداد جاری کرنے کے لیے ری ہیبلیٹیشن کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button