Uncategorized

سینیٹر فیصل جاوید کا شعیب اختر کے ساتھ ٹی وی پرکئے جانیوالے نا روا سلوک پر اظہار ناراضگی

سینیٹر فیصل جاوید نے شعیب اختر کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر کیئے جانے والے نا روا سلوک پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
سینئر صحافی حامد میر نے بھی سینیٹر فیصل جاوید کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ” اپنے ہیروز کا احترام کریں“۔
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہمارے قومی ہیروز کی بات نہیں ہے بلکہ ہمارے وقار کی بات ہے اور یہ ہمارے سٹیٹ براڈکاسٹر کی بھی بات ہے ، بہت ہی غیر پیشہ وارنہ انداز میں اسے ہینڈل کیا گیا ، جب ہر کوئی پاکستان کی جیت کی تعریف اور ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کو بہترین قرار دے رہاہے تو ایسے وقت میں آپ یہ کیوں کریں گے ؟ اپنے ہیروز کا احترام کریں ۔


یاد رہے کہ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کیئے جانے والے پروگرام میں نعمان نیاز نے شعیب اختر کو پروگرام سے جانے کیلئے کہا جس پر وہ وہاں سے اٹھ کر چلے گئے اور پروگرام سے استعفیٰ بھی دیدیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button