تازہ ترینتحریکخبریں

خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی

صوبۂ خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی۔

گورنر غلام علی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیے۔

خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

گورنر خیبر پختون خوا غلام علی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے کہا ہے کہ 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 112 کی شق (1) کے تحت خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرتا ہوں۔

گورنر کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی کے ساتھ صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

گورنر خیبر پختون خوا غلام علی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل اے 224 کی شق (4) کے تحت موجودہ وزیرِ اعلیٰ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تقرری تک کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button