تازہ ترینتحریکخبریں

بڑے عہدے کے خواہش مند فواد چوہدری ایم این اے بھی نہ رہ سکے

 تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پی ٹی آئی ارکان کو عہدے تو بڑے بڑے دلانا چاہتے تھے مگر سپیکر نے انہیں ایم این اے بھی رہنے نہ دیا۔

فواد چوہدری نے 7 بجے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے مانگے لیکن چند منٹ بعد ہی سپیکر نے 35 ارکان کے استعفے منظور کرکے نشستیں خالی ہونے کا پروانہ جاری کردیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب تک 70 دیگر استعفے قبول نہیں ہوتے لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا۔

انہوں نےکہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے، امید ہے چیف جسٹس پی ٹی آئی کے زیر التوا کیس میں فیصلہ دیں گے۔

خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کر لیے ہیں، ان 34 ارکان میں 32 منتخب ہوکر اور 2 خواتین کی مخصوص نشست پر ایوان میں آئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button