تازہ ترینجرم کہانیخبریںفن اور فنکار

پاکستانی ماڈلز کیخلاف بھارت میں کئی اکاونٹ آپریٹ ہو رہے تھے : ایف آئی اے

ایف آئی اے ، سوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کی شناخت کررہا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ماڈلز کے خلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے۔ بھارت کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاؤنٹس آپریٹ ہوئے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button