Uncategorized

دل دل پاکستان ، حسن علی نے لہو گرما دیا

آل راؤنڈر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل مشہور زمانہ ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘گا کر سب کو حیران کردیا انہوں نے سب کا لہو گرما دیا اور خوب واہ واہ سمیٹی.
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے وہیں شائقین کرکٹ بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔


اب بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل آئی سی سی نے حسن علی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں گٹار ہاتھ میں اٹھائے ملی نغمہ گاتے سنا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں حسن علی کو پہلے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے گٹار بجانا نہیں آتا لیکن پھر وہ ’دل دل پاکستان‘ نغمہ گنگناتے ہیں اور ساتھ گٹار بھی بجاتے ہیں۔
آخر میں حسن علی کو ’اوئے میری فنگرز ہرٹ ہو گئیں‘ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود حفیظ سمیت دیگر افراد حسن علی کو تالیاں بجا کر داد بھی دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button