تازہ ترینخبریںسپورٹس

فیفا ورلڈکپ 2022:ارجنٹینا ، فرانس کو ہرا کر تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا

فرانس کو پنالٹیز پر شکست دے کر ارجنٹینا تیسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن فرانس اور فیوریٹ ارجنٹینا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔  ارجنٹینا کو  23 ویں منٹ میں پنالٹی ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچا کر 0-1 کی برتری حاصل کی۔ میچ کے 36 ویں منٹ میں شاندار پاسنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے ڈی اینجل ماریہ نے گول کرکے برتری 0-2 کردی۔

دوسرے ہاف میں 80 ویں منٹ میں امباپے نے پنالٹی کک پر پہلا گول کیا جبکہ اگلے ہی منٹ میں انہوں نے ایک اور گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔

مقررہ 90 منٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیموں کے درمیان اضافی وقت کا پہلا ہاف بھی انتہائی دلچسپ رہا، لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گیند جال کو پہنچانے میں ناکام رہے اور میچ 2-2 سے برابر رہا۔

اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 109ویں منٹ میں لیونل میسی نے عمدہ ٹچ کے ساتھ گول کرکے 2-3 کی برتری حاصل کی۔ارجنٹینا کے ڈیفینڈر کا ہاتھ گیند پر لگ جانے کی وجہ سے فرانس کو پنالٹی کک ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امباپے نے آخری لمحات میں فرانس کا تیسرا گول کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔تاہم پنالٹی ککس پر ارجنٹینا 2-4 سے کامیابی حاصل کرکے تیسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا نے 1986 کے بعد دو مرتبہ فائنلز میں شکست کے بعد اب ورلڈکپ اپنے نام کیا ہے۔ فرانس اور ارجنٹینا دو دو مرتبہ ورلڈکپ جیت چکی ہیں، لیکن ورلڈکپ 2022 کا فائنل ارجنٹینا کا پانچواں اور فرانس کا چوتھا فائنل مقابلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button