تازہ ترینخبریںکاروبار

پاکستان کے 2 مزید ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے

سیکریٹری تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کرلیا ہے، قازقستان کے ساتھ بھی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مفاہمت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کمیٹی چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے بتایا کہ پاکستان نے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کیا، ازبکستان کے تمام وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارتی معاہدے ہیں۔

سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ آج تاجکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ بھی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مفاہمت ہوگئی ہے، جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ افغانستان، ایران اور چین کے ذریعے ہوگی، ایران سے ٹرانزٹ ٹریڈ ریل کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button