تازہ ترینخبریںپاکستان

منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثناءاللّٰہ بری

انسداد منشیات عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں وزیرِ داخلہ ، رانا ثناءاللّٰہ کو بری کر دیا۔

انسدادِ منشیات عدالت کی جانب سے منشیات سمگلنگ کیس سے بریت کے لیے رانا ثناءاللّٰہ کی درخواست پر سماعت کے دوران اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپکٹر عدالت میں پیش ہوئےاور استغاثہ کے الزام کو رَد کر دیا۔

سماعت کے دوران گواہان کی جانب سے دیے گئے بیانات میں کہنا تھا کہ ہمارے سامنے منشیات  کی کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔گزشتہ سماعت کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کے وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایک ہفتے کی تاریخ رکھ لیں، ہم اس کیس میں لمبی تاریخ نہیں چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ رانا ثنااللّٰہ کو گزشتہ دورِ حکومت میں، یکم جولائی 2019ء کو 15 کلو ہیروئین سمگل کرنے کے الزام میں  گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے اگلے روز اِنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔رانا ثنااللّٰہ کی 24 دسمبر 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button