تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے میں آصف زرداری کی رائےکو ترجیح دی جائے گی : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے میں آصف زرداری کی رائے ترجیح میں پہلے نمبر پر ہوگی۔

 وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر مملکت کو بھیج دی جائےگی۔ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں آصف زرداری نے اچھی تجویز دی ہے، آج کے فیصلے میں زرداری صاحب کی رائے ترجیح میں پہلے نمبر  پر ہوگی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری روکنے سے ایک غیر یقینی صورتحال تو ضرور ہوگی، حکومت کو بھی دھچکا لگے گا، لیکن حتمی شکست عمران خان کو ہو گی ۔ عمران خان کے پاس ادارے سے تعلقات بہتر کرنے کا یہ ایک موقع بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمری کا ٹائم ٹیبل اتفاق رائے سے طے ہوا ہے، ہم نے جو ٹائم ٹیبل سیٹ کیا تھا اس میں ایک دو روز کا فرق پڑا ہے، میرے خیال میں آج صدر مملکت کے پاس سمری یا ایڈوائس چلی جانی چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نشانہ بنانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے گئے، ہم آج بھی وہ زبان نہیں بول رہے جو عمران خان بول رہے ہیں،  اس بندے نے زکوٰۃ کے پیسے چوری کیے اور تحائف بیچ دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button