تازہ ترینخبریںپاکستان سے
آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو نے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔
GHQ has forwarded the summary for Selection of CJCSC and COAS, containing names of 6 senior most Lt Gens to MoD.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2022
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے وزارت دفاع کو جی ایچ کیو سے سمری وزارت دفاع کو بھیجنے کا پیغام جاری کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر ترین جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بھیج دیے گئے ہیں۔