تازہ ترینخبریںسپورٹس

فٹ بال ورلڈ کپ : چوتھے روز 4 میچز کھیلے جائیں گے

فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز بھی چار میچز کھیلے جائیں گے، پچھلے ایڈیشن کی رنرز اپ ٹیم کروشیا اور دو سابق چیمپئنز ٹیمیں جرمنی اور سپین بھی حریف ٹیموں کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔

چوتھے روز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے مراکش اور 2018 کی رنرز اپ ٹیم کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ گروپ ایف کا مقابلہ ہے۔

دوسرا میچ 2014 میں ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی اور جاپان کے درمیان شام 6 بجے ہوگا، ان ٹیموں کا تعلق گروپ ای سے ہے۔

گروپ ایف کا دوسرا میچ رات 9 بجے سابق چیمپئن سپین اور کوسٹاریکا کے درمیان ہوگا۔

چوتھے روز کا چوتھا اور آخری مقابلہ گروپ ای کی ٹیموں کا ہے جس میں بیلجیئم اور کینیڈا مدمقابل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button