تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت چاہتی ہے عدالت آئینی تشریح اس کے انداز میں کرے : جسٹس منیب اختر

سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ عدالت آئین کی تشریح اس کے فیورٹ انداز میں کرے۔

سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔

عدالتِ عظمیٰ میں بلوچستان حکومت کے وکیل صلاح الدین احمد کے دلائل مکمل ہو گئے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس میں کہا کہ خیبر پختون خوا کے معدنیات سے متعلق آزادانہ قانون کی طرح باقی صوبے بھی قانون سازی کر لیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ وفاق کے معدنیات ایکٹ میں صوبہ بلوچستان ترمیم کیسے کر سکتا ہے؟ وفاق صوبائی قوانین یا مشینری پر اختیارات استعمال کر سکتا ہے لیکن صوبے نہیں کر سکتے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ریکوڈک کیس میں عوامی اعتماد کے معاملے سے مت بھاگیں، قانون سازی کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button