تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ عدالت میں پیش ہوگئے

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے سامنے پیش ہو گئے۔ بینچ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری سےمتعلق سماعت کر رہا ہے۔

جسٹس صداقت علی خان نے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کو راناثناء کے خلاف مقدمے کے ثبوت پیش کرنے ہیں، ثبوت کہاں ہیں، راناثناءاللہ نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے پلاٹ خریدے، وہ تو پلاٹوں کا خریدار ہے، آپ خریدار کو  تحفظ دینےکےبجائے اس کےخلاف مقدمات بنا رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن کے وکیل نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی جاری نہیں ہوا ہے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ این او سی کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، آپ نے کہا ہے راناثناء نے پلاٹ رشوت لے کر خریدے ہیں، ثبوت کہاں ہیں، رانا ثناء اللہ نے رشوت کس سے لی ہے، ثابت کریں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے درخواست گزار رانا ثناء اللّٰہ کو آج دن 12 بجے طلب کر رکھا تھا۔رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے خلاف درج مقدمے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب انکوائری کو چیلنج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button