تازہ ترینتحریکخبریں

4 لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کا میانوالی میں خطاب

چیئرمین تحریک انصاف , سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے کچھ بھی ہوا تو ٹیپ ریلیز ہوگی، اس میں 4 لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے،ان لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی۔ اگر کسی نے مجھے قتل کیا تو یہ لوگ کہیں گے قاتل مذہبی جنونی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہوجائیں گے، ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے نہ ڈراؤ، ابھی جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ حکمران صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کر رہے ہیں،انہوں نے نیب اور ایف آئی اے میں اپنے لوگوں کو بیٹھا کر کیسز ختم کرائے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ ہر طرف سے مار کھارہے ہیں،انہوں نے جعلی آڈیوز بنائی ہیں، جو لیک کی جارہی ہیں،ن لیگ میں جعلی ویڈیوز بنانے کی ماہر مریم نواز ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button