
پی ٹی آئی کے بانی ممبر حامد زمان نے کہا ہے کہ مجھے ایف آئی اے نے بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی حامد زمان کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے حکام نے میرے دفتر آ کر مجھے ساتھ چلنے کے لیے کہا۔ میں نے پوچھا کہ گرفتاری کے وارنٹ دکھائیں، مگر مجھے نہ ایف آئی آر دکھائی گئی، نہ ہی وارنٹ دکھائے گئے۔
رہنما پی ٹی آئی حامد زمان کا کہنا ہے کہ میں نے ایف آئی اے سے فارن فنڈنگ کیس میں مکمل تعاون کیا ہے۔ تحقیقات میں شامل ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے مجھے سوالنامہ دیا گیا تھا، وکلاء سے مشاورت کے بعد اس سوالنامے کے جواب بھی جمع کرا دیے تھے۔