تازہ ترینخبریںدنیا

داعش ایجنٹ عبدالمالک عرف مالکی افغانستان میں گرفتار

داعش کے اہم ایجنٹ عبدالمالک عرف مالکی کو افغانستان میں گرفتار کر لیا گیا۔

افغان طالبان کے ذرائع نے عبدالمالک عرف مالکی کو افغانستان میں گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ عبدالمالک عرف مالکی کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس افغانستان نے گرفتار کیا ہے۔

افغان طالبان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم مالکی داعش کے لیے مبینہ طور پر یوکرین، جرمنی اور سپین سے مالی مدد حاصل کرتا تھا۔

طالبان ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم عبدالمالک عرف مالکی داعش کے لیے نئی بھرتیاں بھی کرتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button